اسلام آباد(نیوزڈیسک)اب شہبازشریف سے مقابلہ آپ نے کرنا ہے، والد کی نااہلی کے بعد مریم نواز کی بڑی سیاسی چال ،کس اہم شخصیت کو آئندہ وزیراعظم بنانے کی یقین دہانی کروادی گئی، حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی محمد مالک نے
انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے موجودہ وزیراعظم اور ن لیگ کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کروادی ہے کہ اگلی بار ن لیگ کی حکومت بنی تو وزیراعظم شہبازشریف نہیں بلکہ شاہد خاقان عباسی ہی ہونگے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اچانک اپنا رویہ بدل لیا ہے پہلے وہ نرم رویہ اختیارکئے ہوئے تھے لیکن پھر اچانک ان کارویہ کافی سخت ہوگیا ہے اور شاہد خاقان عباسی کے رویئے میں تبدیلی کی وجہ بھی یہ ہی ہے کہ انہیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ آئندہ وزیراعظم کے امیدوار کے لئے شہبازشریف کے مدمقابل وہ ہی ہیں اور ان کا انتخاب کیاجائے گااور اس بات پر ہی شاہد خاقان عباسی کو یقین دلایاجارہاہے انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہد خاقان عباسی کو یہ یقین دہانی سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کی ہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن جیت گئی تو پھر وزیراعظم شہبازشریف نہیں بلکہ شاہد خاقان عباسی ہی ہونگے وہ ہی ان کے مدمقابل ہیں۔