پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو بڑا سرپرائز، ایک ساتھ دو اہم رہنماﺅں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، رکن اسمبلی ایسی پارٹی میں شامل کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کو بڑا سرپرائز، ایک ساتھ دو اہم رہنماﺅں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، رکن اسمبلی ایسی پارٹی میں شامل کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دو اہم رہنماﺅں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن وجیہہ الزمان چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا،

اس موقع پر چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ نے وجیہہ الزمان اوران کے ساتھیوں کا استقبال کیا، واضح رہے کہ وجیہہ الزمان ن لیگ کے ٹکٹ پر مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعدتحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے لیکن اب انہوں نے تحریک انصاف کو بھی خدا حافظ کہتے ہوئے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیارکرلی ہے ،دریں اثناءتحریک انصاف پاکپتن کے صدر اور سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ احمد رضا مانیکا عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ پیرنی کے سابق شوہر کے بھائی اور ان کے سابق دیور ہیں۔اطلاعات کے مطابق احمد رضا مانیکا نے تحریک انصاف کے 6یوسی چیئرمینوں کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا بہت جلد وہ اعلان کرنے والے ہیں۔ کپتان کی اہلیہ کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑتے ہی ضلعی حکومت بھی تحلیل ہو جائے گی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق عام انتخابات سے قبل ضلعی حکومت سے ہاتھ دھونا تحریک انصاف کیلئے بڑا دھچکا ہو گا۔ احمد رضا مانیکا نے تحریک انصاف چھوڑنے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے بہت سی سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں۔ احمد رضا مانیکا تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر او ر پاکپتن کے ضلعی صدر تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…