منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

’’شرجیل میمن کی عدالت میں پیش کی گئی بیماری کی رپورٹس جعلی نکلیں‘‘ چیف جسٹس کے حکم پر پاک فوج کے ڈاکٹرز نے جب چیک اپ کیا تو اصل کہانی سامنے آگئی، عدالت نے فوراََ بڑا حکم جاری کر دیا‎

datetime 31  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ میں تضادات کا انکشاف ہوا ہے۔ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شرجیل میمن کی جناح اسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے حکم پر بنائے گئے غیر جانبدار میڈیکل بورڈ نے جناح اسپتال(جے پی ایم سی)کی میڈیکل رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

میڈیکل بورڈ نے کہا کہ شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹس میں تضاد ہے تاہم پچھلی رپورٹس پر اپنی رائے نہیں دے سکتے۔عدالت عظمی نے شرجیل میمن کی اسپتال منتقلی پر ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کی درخواستِ ضمانت سننے والا سندھ ہائی کورٹ کا بینچ چاہے تو از سر نو ملزم کا میڈیکل کراسکتا ہے۔سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ ڈاکٹروں نے شرجیل میمن کو بیمار قرار دیتے ہوئے انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی تھی تاہم چیف جسٹس نے جناح اسپتال کی جانب سے بنائی گئی شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہوئے فوجی ڈاکٹر پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…