تھرپارکر(این این آئی)مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض نے مزید 3بچوں کی جان لے لی۔بھوک و افلاس اور وبائی امراض کے باعث مٹھی میں ننھے پھول مرجھانے لگے،غذائی قلت کے باعث سول ہسپتال
مٹھی میں مزید 3بچے دم توڑ گئے۔جاں بحق بچوں میں 5سالہ پرتاب،ایک سال ھوتو اور ایک نومولود شامل ہیں۔رواں ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد41ہوگئی جبکہ 40بچے تاحال اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،4بچوں کو حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔