اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئی ہیں۔ گل مکئی کے نام سے مشہور ملالہ یوسفزئی کو اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات پہنچایا گیا۔ ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی حصار میں سوات پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ گل مکئی ساڑھے 5 سال بعداپنے آبائی علاقے سوات میں داخل ہوئی ہیں جہاں وہ اپنے آبائی گھر اور سکول بھی جائیں گےاور سہیلیوں کی دعوت پران
سے ملاقات بھی کریں گی۔واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر2012 میں اسکول سے واپسی پرطالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کی غرض سے وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔گل مکئی جیسے ہی ہیلی پیڈ پر اتریں تو اپنے آبائی علاقے سوات کی فضا میں لمبی سانس لی اس موقع پر ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔گل مکئی کی آمد کے موقع پر سوات کے عوام بھی پرجوش دکھائی دئیے جبکہ سوات میں ملالہ کی آمد کے موقع پر بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کئے گئے تھے۔