منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

اپنے شوہر سے اپنی کزن کی دوسری شادی کروانے کے معاملے کا حیرت انگیز انجام، شوہر سمیت 6 افراد گرفتار، اصل میں واقعہ کیا تھا؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 31  مارچ‬‮  2018 |

مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے شوہر کی دوسری شادی اپنی کزن سے کروانے کے معاملے کا حیرت انگیز انجام سامنے آ گیا، پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے ایک انوکھی خبر سامنے آئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل پر ان تینوں میاں بیوی کو مدعو کیا گیا تھا، پروگرام کے دوران انیس سالہ فراز کی پہلی بیوی علینہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی اس کی کزن علشبہ سے کروانے کی وجہ بتائی،

علینہ نے اس موقع پر کہا کہ اس کی دوست علشبہ کی والدہ بچپن میں ہی فوت گئی تھی اور علشبہ کے والد نے دوسری شادی رچا لی تھی مگر علشبہ کو سوتیلی ماں سے کبھی ماں والا پیار نہیں ملا، پروگرام کے دوران علینہ نے بتایا کہ علشبہ جب بھی تنہائی کا شکار ہوتی تو وہ ہمیشہ اپنا غم غلط کرنے کے لیے میرے پاس آ جاتی اور میں نے اسے ہمیشہ اپنی بہن کی طرح ہی سمجھا اور ہمیشہ اس کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار رہتی۔ علینہ نے پروگرام کے دوران کہا کہ میں نے فراز کی علشبہ سے شادی کروا دی جس پر میرے والدین مجھ سے ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے بات چیت کرنا بھی چھوڑ دیا ہے علینہ نے کہا کہ میں کیونکہ علشبہ سے بہت پیار کرتی ہوں اور اسی وجہ سے میں نے اس کی فراز سے شادی بھی کرائی تاکہ ہم دونوں اکٹھی رہ سکیں میں اس سے علیحدہ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔160ایک انیس سالہ نوجوان کی بیوی نے اسے دوسری شادی بھی کروا دی،اب اس تمام معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ علینہ نامی لڑکی نے اب شوہر پر اغوا کے بعد زبردستی شادی کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ علینہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھی، اس کے باوجود فراز نے اسے اغوا کرکے زبردستی شادی کر لی۔ پولیس نے علینہ کی درخواست پر فراز سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…