اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طارق فضل چوہدری نے مبینہ طور پر اپنے حلقے کے لوگوں میں نوکریوں کے جعلی لیٹرز بانٹنا شروع کر دیے، ایک نجی ٹی وی چینل نے طارق فضل چوہدری کے حلقے کے ایک ووٹرز سے گفتگو کی جس پر اس شہری نے کہا کہ یہ جعلی لیٹر دیتے ہیں ان کے دیے گئے لیٹرز پر کام ہی نہیں ہوتا، اس ووٹر نے کہاکہ میں نے طارق فضل چوہدری سے ایک لیٹر لیا ہے، یہ دو سال سے لیا ہوا ہے اس کے بعد ایک اور لیٹر دیا ہے لیکن ابھی کام نہیں ہوا ہے، یہ لیٹر وزارت کیڈ کی جانب سے
ہے جس کے طارق فضل چوہدری وزیر ہیں، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کے لیے اس شہری نے 11 فروری 2018 کو درخواست دی تھی، ٹی وی رپورٹ کے مطابق طارق فضل چوہدری نے اس درخواست پر لکھا کہ انسانی بنیادوں کے اوپر جلد سے جلد ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس دیا جائے لیکن اس شخص نے کہا کہ یہ لیٹر دے دیتے ہیں لیکن کام نہیں ہوتا۔ اس موقع پر شہری سے سوال کیا گیا کہ آپ کا کام نہیں ہو رہا تو آپ آنے والے انتخابات میں ووٹ کس کو دیں گے جس پر شہری نے کہاکہ وہ تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔