بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

پاک-بھارت بہتر تعلقات میں بہتری،دوطرفہ تجارت 30ارب ڈالر تک ،بھارت نے پاکستان کو نئے خواب دکھانا شروع کردیئے ، حیرت انگیزاعلان کردیا

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریا نے دونوں ممالک کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسائیوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے ،نان ٹیرف بیریئرز کے خاتمے اور ویزا کے اجرا میں آسانی جیسے اقدامات اٹھاکر دوطرفہ تجارت 30ارب ڈالر تک پہنچائی جاسکتی ہے،دونوں ممالک کا مستقبل ماضی سے مختلف ہونا چاہیے، ماضی کا بوجھ لیکر آگے نہ بڑھیں اور باہمی تعلقات تجارت و معیشت کے اصولوں پر استوار کریں

جو لڑائی جھگڑوں سے پاک ہونے چاہئیں،پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے ،دونوں اطراف کے حالات ساز گار ہوتے ہی کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر میں لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی موجود تھے ۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا کہ باہمی تعلقات معمول پر لانے کے لیے تجارت سے بہتر اور کوئی ذریعہ نہیں ہے، بھارت اور پاکستان دونوں نان ٹیرف بیریئرز دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ تجارت بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تیسرے ملک کے ذریعے پانچ ارب ڈالر سے زائد کی تجارت ہورہی ہے جو براہ راست ہونی چاہیے۔ نان ٹیرف بیریئرز کے خاتمے اور ویزا کے اجرا میں آسانی جیسے اقدامات اٹھاکر دوطرفہ تجارت تیس ارب ڈالر تک بھی پہنچائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبادی کا دوتہائی جبکہ پاکستان کی آبادی کے پینسٹھ فیصد کی عمر پینتیس سال سے کم ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ااجے بساریا نے کہا کہ پالیسی بنانے میں لاہور چیمبر کا کردار بہت اہم ہے، تجارتی پالیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور منفی و مثبت لسٹ اور ٹیرف بئیریر پر غور کرنا چاہیے اور ان تمام مسائل سے نکل کر تجارت کو بڑھانا چاہیے۔

دونوں ممالک کے چیمبرز بہت اہم لابی ہے ، انہیں نہ صرف تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے بلکہ پالیسی میکرز کو بھی زیر اثر لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے لیکن جب حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کی جاتی ہے تو مسائل بڑھتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان پانی کے تنازع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر دونوں ممالک کے اعلی حکام کے مابین بھارت میں بات چیت ہو رہی ہے۔بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ

کرکٹ میچز اور دوروں کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے بورڈز نے کرنا ہے اور اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ یکساں مقبول ہے اور دونوں ممالک کے شہری کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔ امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے فروغ کا وقت آئے گا اور دونوں اطراف کے حالات ساز گار ہوتے ہی کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی۔صحافی کے سوال پر کہ حالات سازگار نہیں ہوں گے تو دونوں ممالک آگے کیسے بڑھیں گے،؟

کے جواب میں اجے بساریا نے کہا کہ آپ کا مطلب ہے پہلے کرکٹ کھیلا جائے، مشورہ اچھا ہے، میں نے نوٹ کرلیا۔پاکستانی سفارت کاروں کو بھارت میں ہراساں کرنے کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے، دو تہائی بھارتی اور پاکستانی 35 سال سے کم عمر کے ہیں اور یہ نوجوان نسل ماضی کی تلخیوں سے دور ہے۔قبل ازیں لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ

اس وقت سیاسی و معاشی محاذ پر صورتحال تسلی بخش نہیں، دونوں ممالک کو اعتماد سازی کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے اور امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا نجی شعبہ اس سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ تجارتی کی راہ میں رکاوٹیں دور کرکے باہمی تجارت کو تیزی سے فروغ دیا جاسکتاہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ اس خطے میں ہونے والی تجارت دنیا کی کل درآمدات کا صرف 1.4فیصد اور برآمدات کا 1.2فیصد ہے۔ پاک بھارت تجارتی تعلقات کی بہتری سے اس محاذ پر بھی اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے تجویز دی کہ بارڈرز پر ایک کامن ایریا قائم کیا جہاں دونوں ممالک کے تاجر کاروباری ڈیلز کے لیے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرسکیں۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…