جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

’’سیدھی کھڑی نہیں ہوسکتی؟‘‘ایکسرے ٹیکنیشن نے مکا مارکر بچی ماردی لیکن پھر متاثرہ والدین اور ہسپتال انتظامیہ نے کس شرط پر سودے بازی کرلی؟افسوسناک انکشافات

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)بہاولپور کے ایک نجی ہسپتال میں ایکسرے ٹیکنیشن کے مبینہ تشدد سے 9 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے بعد فریقین میں صلح ہوگئی اور متاثرہ والدین نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کرتے ہوئے آبائی علاقے میں بچی کی تدفین کردی۔نجی ٹی وی کے مطابقضلع بہاولپور کی تحصیل حاصل پور کی

نواحی بستی تلہڑ کا رہائشی بشیر نامی ایک شخص تپ دق کی مریض اپنی 9 سالہ بیٹی سونیا کو گذشتہ شام 4 بجے ایکسرے کے لیے نجی ہسپتال لایا تھا ٗ بچی بیمار تھی اس لیے سیدھی کھڑی نہیں ہو رہی تھی۔اپنے ابتدائی بیان میں بشیر نے بتایا کہ ایکسرے روم میں ٹیکنیشن سلیم نے بچی کو پکڑ کر کھڑے ہونے کا کہا تاہم بچی سیدھی کھڑی نہ ہوئی تو ٹیکنیشن نے بچی اور اسے بھی گھونسا مارا۔گھونسا لگنے سے بچی وہیں ایکسرے مشین کے پاس گر گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔بچی کے انتقال پر والد نے احتجاج کیا تو پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر دانش ذاکر موقع پر پہنچے۔بعدازاں ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کے دباؤ پر ٹیکنیشن اور فریقین میں صلح نامہ کرلیا گیا اور اس پر باقاعدہ دستخط بھی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق اس صلح کیلئے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بچی کے والد کو مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے بھی ادا کیے گئے جس کے بعد بغیر کسی پولیس کارروائی کے بچی کی آبائی علاقے میں تدفین کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ایکسرے ٹیکنیشن سلیم کو حراست میں بھی نہیں لیا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ بچی کی موت کے حوالے سے رپورٹ تیار کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…