اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کے ای ایس ای پاور لمیٹڈ کی جانب سے کے۔ الیکٹرک لمیٹڈ میں اس کے حصص کی شنگھائی الیکٹرک پاور کو فروخت کے معاملے پر غور ہوا اور وفاقی کابینہ کی توثیق سے
مشروط نیشنل سیکورٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز لمیٹڈ کی نجکاری اور پی آئی اے سی ایل کی تشکیل نو سے متعلق مختلف امور کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی نے سپانسرنگ ڈویژنوں سے کہا کہ وہ اس بارے میں پہلے کے فیصلوں کی روشنی میں جامع اور مربوط انداز میں تجاویز دوبارہ پیش کریں۔