منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کوٹ کی جیب میں صندوق کی چابی رکھنے والے واجد ضیاء بھی جواب دینے سے قاصر ہیں، بڑے انوسٹی گیٹر نے مرضی سے سوالنامہ نہیں بھجوایا ،عمران خان جھوٹ بول کر ایک بیانیہ بنا رہے ہیں

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو اقامے پر گھر بھجوانے کے بعد بھی آج تک ان کیخلاف شواہد ڈھونڈے جارہے ہیں، قطری گواہ بھی کہتا رہا سوالنامہ بھجوائیں میں جواب دونگا ، سٹار گواہ اور بڑے انوسٹی گیٹر نے مرضی سے سوالنامہ نہیں بھجوایا ،نیب کے وکلاء کے پاس آج تک جواب ہی نہیں منتخب وزیراعظم کو کیوں گھر بھیجا گیا،کوٹ کی جیب میں صندوق کی چابی رکھنے والے واجد ضیاء بھی جواب دینے سے قاصر ہیں،

نواز شریف کو پاک چین اقتصادی راہداری بنانے کی سزا دی جارہی ہے،حکومتی کوششوں سے ملک میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے،ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی دہشت گردی کو شکست ہے، عمران خان جھوٹ بول کر ایک بیانیہ بنا رہے ہیں، پی ٹی وی ریاستی ادارہ ایک اینٹ بھی کسی کو نہیں دی جائیگی۔وزیر مملکت اطلاعات نے یہ بات جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اصل جزویات پر سوال ہو ،عدالت کے اندر جو بات ہوئی وہ قوم کو بتانا چاہتی ہوں کہ بڑے سٹار گواہ اور بہت بڑے انوسٹی گیٹر جو نیب کی جانب سے پیش ہوئے ہیں ان سے عدالت میں پوچھا گیا کہ آپکاتجربہ کتنا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ 29سال کا تجربہ ہے ۔شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث نے یہ سوال کیا کہ آپ کے تجربے اور قانون کے مطابق آپ کو کون ساقانون قطری خط پر سوالنامہ بھجوانے سے روکتا تھا اسکا جواب دینے سے وہ قاصر رہے ،اس سوال پر ان کو غصہ آگیا کیونکہ ان کے پاس اسکا جواب نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ قطری گواہ کہہ رہا ہے کہ سوالنامہ بھجوائیں میں جواب دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ واجد ضیاء نے کمرہ عدالت میں کہا کہ ہم نے اس لئے سوالنامہ نہیں بھجوایا کہ جے آئی ٹی میں اتفاق رائے نہیں تھا ،یہ کون سی جے آئی ٹی جو قانون سے بالاتر ہو کر اپنے اتفاق رائے کے اوپر یہ فیصلے کر رہی تھی اور باقی تمام چیزوں پر اتفاق رائے تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ یہ مذاق کسی منتخب وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہوگا

جواس وقت ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر ایک بیانیہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ایٹمی پروگرام اب سی پیک بنانے پر محمد نواز شریف کو سزا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا نیب کی جانب سے جو سٹار گواہان پیش کیے جارہے ہیں وہ بھی محمد نواز شریف کے حق میں گواہی دے رہے ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے اگر کوئی ٹھیک کام کیا ہوتا تو میڈیا اور لوگوں سے ڈر کر پچھلے درواز سے نہیں بلکہ سچ بولنے والے محمد نواز شریف کی طرح سامنے والا دروازہ استعمال کرتے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے ،پاکستان کو اس قابل بنایا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے جو لوگ ملک سے چلے گے تھے آج واپس آ رہے ہیں یہ دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا پاکستان میں آنا پورے پاکستان کیلئے خوشخبری اور مبارکباد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن سے متعلق خبریں اخبارات کی زینت بن رہی ہے ،پی ٹی وی ریاست کا ادارہ ہے ،دو فلورز کی بات کی جارہی ہے پی ٹی وی کی ایک اینٹ بھی نہ کسی کو دی گئی ہے اور نہ دی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…