جڑانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بچوں سے زیادتی سکینڈل مقدمات میں نامزد ملزمان کی پیروی کرنے والے وکلاء کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے صدر رانا انیس الرحمن، جنرل سیکرٹری رمضان خان نیازی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں
بچوں سے زیادتی سکینڈل مقدمات میں نامزد ملزمان کو قانونی امداد کے حوالہ سے کوئی وکیل پیروی نہیں کرے گا۔اگر گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی پیروی میں وکلاء پیش ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔