جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

واجد ضیا کے بیان کو توڑ مروڑ کر اپنی فتح کا اعلان کرنا نواز شریف اور مریم نواز کو مہنگا پڑگیا، واجد ضیا نے نواز شریف کے حق میں نہیں بلکہ کس طرح بیان دے کر انہیں پھنسا دیا ہے، شریف خاندان کے ہوش اڑادینے والی خبر

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ کوئی فیصلہ ہونے سے پہلے ہی وکٹری کا نشان بنا لیتے ہیں، نواز شریف نے کہا کہ واجد ضیا نے ہمیں سرخرو کر دیا نیب آرڈیننس کے مطابق اگر کسی پبلک آفس ہولڈر کے بچوں یا رشتے داروں کے پاس جائداد نکل آئے تو اور وہ زرائع آمدن نا بتا سکے تو پھر یہ تصور کیا جائے گا کہ یہ جائداد اسی کی ہے جو پبلک آفس کو

ہولڈ کر رہا ہے۔لیکن یہ لوگ اس بات پر خوش ہو رہے ہیں کہ واجد ضیاء نے کہا کہ یہ جائداد نواز شریف کی ڈائریکٹ ملکیت نہیں ہے۔ابھی تو اس کیس کا فیصلہ بھی نہیں آیا اور نواز شریف اور مریم نواز نے واجد ضیاء کے بیان کو توڑ مروڑ کر اپنی فتح کا اعلان کر دیا ہے، معروف صحافی عامر متین نے ایسی بات بتا دی کہ ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین نے نواز شریف کے واجد ضیا سے متعلق بیان پر ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ لوگ فیصلے آنے سے پہلے ہی وکٹری کا نشان بنا لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے کہا تھا کہ کہ واجد ضیاء نے ہمیں سر خرو کر دیا ہے جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا تھا انتظار کرو۔وقت آنے پر واجد ضیاء ہمارے حق میں بیان دے کر جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما لوگوں کو بیوقوف سمجھتے اور لوگوں کی ذہانت کی بے عزتی کرتے ہیں۔عامر متین کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کے مطابق اگر کسی پبلک آفس ہولڈر کے بچوں یا رشتے داروں کے پاس جائیداد نکل آئے تو اور وہ ذرائع آمدن نا بتا سکے تو پھر یہ تصور کیا جائے گا کہ یہ جائداد اسی کی ہے جو پبلک آفس کو ہولڈ کر رہا ہے۔لیکن یہ لوگ اس بات پر خوش ہو رہے ہیں

کہ واجد ضیاء نے کہا کہ یہ جائیداد نواز شریف کی ڈائریکٹ ملکیت نہیں ہے۔ابھی تو اس کیس کا فیصلہ آ یا بھی نہیںاور نواز شریف اور مریم نواز نے واجد ضیاء کے بیان کو توڑ مروڑ کر فتح کا اعلان کر دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…