بدھ‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

2018ء میں گرمی اپنی انتہا پر،درجہ حرارت کتنا زیادہ بڑھ جائے گا؟ کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد/کراچی (نیوزڈیسک)2018ء میں گرمی اپنی انتہا پر،درجہ حرارت کتنا زیادہ بڑھ جائے گا؟ کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی اور بارشیں کم ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین مہینوں میں پارہ معلوم سے مزید دو سے تین ڈگری اوپر جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے مہینے میں جنوبی شہروں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرجانا غیر معمولی بات ہے جس کی وجہ سے ا?ئندہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ڈی جی میٹ غلام رسول کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں اپریل اورمئی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، یہ مہینے معمول سے زیادہ خشک اور گرم ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں معمول سے اضافہ رہے گا،تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہے۔ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے تربیلااورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،تاہم آئندہ چند روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دوماہ میں جنوبی پنجاب اور کے پی کے کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہو گی، جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جائے گا۔ڈی جی میٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا۔ادھر گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی میں لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا، لوڈ شیڈنگ کیے جانے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات میں غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گرمی کے ساتھ ہی پانی کی قلت بھی بڑھ گئی، نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای میں دو دن سے پانی کی سپلائی معمول کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بوند بوند پانی کو ترس گئے‎



کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…