لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک شہری نے اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ ہاتھ میں ڈرپ اٹھائے تصاویر اپ لوڈ کرکے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کے محکمہ صحت کے بارے میں دعوؤں کو جھوٹ ثابت کر دیا، اس شہری نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو طنزاً خراج تحسین بھی پیش کیا، اس شہری نے کہاکہ میں آج وزیراعلیٰ شہباز شریف کو سات سلام دینے پر مجبور ہو گیا ہوں، اس شخص نے کہاکہ اپنے بیٹے عبداللہ کو چلڈرن ہسپتال میں لیے پھر رہا ہوں اور اس کے ہاتھ
میں ڈرپ لگی ہے، دس بجے سے ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں پھر رہا ہوں لیکن ہسپتال میں ایک ایک بیڈ پر تین تین بچے پڑے ہیں اور تین گھنٹے بعد بھی میری کوئی بات سننے کو تیار نہیں، اس شخص نے کہا کہ اس تمام کے باوجود میٹرو اور پلوں پر جو لوگ تنقید کرتے ہیں وہ بڑے بدتمیز ہیں اور شہباز شریف کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ شہباز شریف۔ پنجاب کے ہسپتالوں کی حالتِ زار کے حوالے سے پہلے بھی خبریں سننے میں آتی رہی ہیں۔