منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

لٹیروں نے غریب مزدورں کی بیٹیوں کے لئے دی گئی جہیز کی رقم بھی نہ چھوڑی،کروڑوں روپے کی کرپشن، عدالت نے اہم ترین شخصیت سمیت 7سرکاری افسران کو عبرتناک سزا سنادی

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) جہیز کی رقم میں کرپشن پر سابق سیکریٹری سندھ ورکرز بورڈ سمیت 7 سرکاری افسران کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔بدھ کو کراچی میں احتساب عدالت نے غریب مزدورں کی بیٹیوں کے لئے دی گئی جہیز کی رقم میں خرد برد سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سندھ ورکرز بورڈ کے سابق سیکریٹری سمیت 7 ملزمان کو سزا سنادی۔احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ صلاح الدین مغل کو 10 سال قید اور 15 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

دوسرے مجرم محمد عرفان کو بھی 10 سال قید اور 15 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔ دیگر مجرمان مدد علی شیخ، محمد وسیم، غلام مصطفی، محمد انیس اور ظفر اقبال کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ پانچ پانچ لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب)نے بتایا کہ مجرموں نے غریب مزدوروں کی بچیوں کے لئے دیئے گئے فنڈز میں کرپشن کی۔ مجرموں نے جعلی اور بوگس دستاویزات سے مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرد برد کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…