اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور موجودہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ 1999ء میں جب پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا تو اس وقت میاں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت حاصل تھی، اس
وقت نواز شریف کے لیے کوئی بھی نہیں نکلا اور جب 2008ء میں میاں نواز شریف واپس پاکستان آئے تو میں وہاں نواز شریف کے استقبال کے لیے اکیلا پھر رہا تھا، اس موقع پر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال پولیس کی گاڑی کے پیچھے سے نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے اس وقت احسن اقبال نے پولیس والوں کو کہا کہ بے شک مجھے جیل لے جانا مگر مجھے مارنا نہیں۔