کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات علاؤ الدین کاکڑ نے مرکزی قیادت کی جانب سے پارٹی کے کارکنوں کے مسائل حل نہ کرنے اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کے بارے میں استعمال کئے جانیوالے نازیبا الفاظ احتجاج مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے اور پارٹی کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا
اعلان کیا ہے ،انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان اپنے قریبی ساتھیوں کیساتھ مشورے کے بعد کرونگا ،انہوں نے کہاکہ جب تک وہ سابق وزیراعلی کے کواڈینیٹر رہے انہوں نے نہ تنخواہ لی اور نہ گاڑی استعمال کی بلکہ گاڑی کی پیٹرول بھی اپنے جیپ سے استعمال کرتے تھے ۔