اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان پہلے زبانی جھوٹ بولتے تھے اب تحریری جھوٹ بولنا بھی شروع کردیا ہے، کے پی کے میں انہوں نے صرف نعرے بیچے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت کا دعویٰ

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان جھوٹے ہیں اور غلط بیانی کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب زبان سے جھوٹ بولنے کہ بجائے تحریری طور پر بیان کر رہے ہیں۔ اپنے خطاب میں ترجمان پنجاب حکومت نے کے پی کے اور پنجاب حکومت کی ادویات فروخت کا موازنہ کیا اور کے پی حکومت کی جاری کردہ رپورٹ کو غلط قرار دیا۔  ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان بلین ٹری تو نہیں لگا سکے مگر بلین جھوٹ بول چکے،

انہوں نے کہا کہ پہلے جھوٹ زبانی بولا جاتا تھا مگر اب کاغذوں پر بھی جھوٹ بولا جانے لگا۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ادویات کی خرید پر جو دستاویزات پیش کیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ایک سال میں ادویات کی خرید میں 256 ملین کی بچت کی۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں عملی طور پر کچھ نہیں کیا صرف نعرے ہی بیچے ہیں۔ ان کی سیاست غلط بیانی اور الزام تراشی پر مبنی ہے جبکہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی جھوٹوں کے بادشاہ ہیں پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد احمد خان نے مزید کہا کہ خیبر پی کے اور پنجاب حکومت کے منصوبوں میں شفافیت کا کوئی موازنہ نہیں بنتا۔ جاری مالی سال 2017۔18ء کے دوران پنجاب میں صرف ادویات کی خریداری میں ساڑھے 27کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ دوسری طرف گڈ گورننس کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے خیبر پی کے میں نہ صرف ادویات مارکیٹ ریٹ سے زیادہ نرخوں پر خریدیں بلکہ جن کمپنیوں سے ڈیل کی ان کی بین الاقوامی درجہ بندی بھی کم ہے۔تحریک انصاف والے پہلے زبانی جھوٹ بولتے تھے لیکن اب انہوں نے تحریری جھوٹ بولنا بھی شروع کر دیاہے۔ شہباز شریف کی سیاست کی بنیاد عوامی خدمت پر ہے۔ مفاد عامہ کے بے شمار منصوبے شروع کرنے پر ان کو معمار پاکستان بھی کہا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ اتناغیر اہم تھا تو پشاور میں اس پر کام کیوں شروع کیا گیا اور اسی طرح اگر اورنج لائن میٹرو ٹرین کی ضرورت نہیں تھی تو وزیر اعلیٰ سندھ نے چین جا کر کراچی کیلئے میٹرو ٹرین پروجیکٹ کو سی پیک میں شامل کرانے کی کوشش کیوں کی؟ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں جاری تمام منصوبے قابل تقلید ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…