منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

آنے والے سالوں میں ملک کے اندر کون سی آفت آنیوالی ہے؟وفاقی حکومت نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن،سی پی پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آنیوالے برسوں میں ملک میں خشک سالی کے خطرات کی پیش گوئی کردی ہے ۔موسمیاتی تبدیلی اور بارشوں کی شرح میں ہونے والی کمی کے پیش نظر حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبائی سطح پر خشک سالی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ تیار کرنے کا فٰیصلہ کیاہے تمام صوبائی حکومتیں خشک سالی کے اثرات

سے نبردآزماہونے کے لیے منصوبے تیار کریں گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں ممکنہ خشک سالیوں کے بارے میں تحقیقاتی کام کریں اوران کے اسباب کے لیے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔دستاویزمیں بتایاگیاہے کہ وفاقی حکومت نے اس بات کابھی فیصلہ کیاہے کہ مستقبل میں خشک سالی کے انسدادکے لیے آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میں بھی نظر ثانی کی جائے گی اور پانی کے مناسب انتظام کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق ممکنہ خشک سالی سے بچاؤ کیلئے کیے جانیوالے تحقیقاتی کام کامقصد مناسب ریاضیاتی ماڈل تیارکرناہے۔خشک سالی سے نمٹنے کے صوبائی حکومتیں ایسے تمام علاقوں کے بارے میں اپنے اپنے منصوبے تیارکریں گی جو قحط سالی کا شکار ہوسکتے ہیں اور اس کے اثرات سے شدید طور پر متاثرہوسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایک رپورٹ کے مطابق رواں صدی کے آخر تک سمندری پانی کی سطح دوگنا ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات نے کہا کہ سمندروں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح خطرناک ہے اور اس کی موثر روک تھام نہ کی گئی تو 2100 تک سمندر میں پانی کی سطح دو گنا ہو جائے گی جس سے دنیا بھر

کے بہت سے ساحلی شہروں بشمول کراچی میں آباد کروڑوں افراد کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گئی۔ انہوں نے کہاکہ موسیماتی تبدیلیوں کے باعث برف پگھلنے کی رفتار میں مسلسل تیزی آ رہی ہے جس سے سمندر میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تغیرات سے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…