ہفتہ‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2024 

کسانوں اور چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ، لاہور ہائیکورٹ

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے سیزن میں شوگر ملز بند کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر چیف سیکرٹری پنجاب اور کین کمشنرپنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 23اپریل کو جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالتی حکم پر کین کمشنر پنجاب پیش نہیں ہوئے جبکہ شوگر ملز مالکان عدالت میں پیش ہوگئے ۔

درخواست گزار کسانوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کبھی پیکیج، کبھی قرضوں کا لالچ دیا لیکن زراعت پر کوئی پالیسی نہ بناسکے، کسانوں کی طرف سے فی من گنے کا ریٹ 180 روپے دیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ کیا گیا ۔ کسانوں کو مل مالکان کی طرف سے فی من گنے کا ریٹ 130سے 140روپے دیا جارہا ہے ۔اس موقع پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسانوں اور چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔عدالت نے گنے کے سیزن میں شوگر ملز بند کرنے کے خلاف درخواستوں پر چیف سیکرٹری پنجاب اور کین کمشنرپنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 23اپریل کو جواب طلب کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…