اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ن لیگ کو سرپرائز،ہمارا گروپ سینیٹ میں کس کی حمایت کرے گا؟چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں حکمت عملی کیا ہوگی؟ وزیرداکلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

کوئٹہ (این این آئی) وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ،ہمارا گروپ سینیٹ میں آزاد حیثیت سے بیٹھے گا ،تما م بڑی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ چےئر مین سینیٹ بلوچستان سے منتخب کریں،صدر مملکت قابل احترام اور وفاق کی علامت ہیں ان سے کوئی ناراضی نہیں سبی میلے میں ساتھ جائیں گے ،یہ بات انہوں ہفتے کو سینیٹ انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا

کہ ہمارے گروپ نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی یہ وہ لوگ ہیں جووفاق میں جا کر حقیقی طور پر بلوچستان کی نمائندگی کریں گے ،ہمارے گروپ کے کامیاب امیدوار آزاد حیثیت سے سینیٹ میں رہیں گے اور وہی فیصلے کریں گے جو بلوچستان کے حق میں بہتر ہونگے میرے تمام بڑی جما عتوں سے اپیل ہے کہ جب سب ما نتے ہیں کہ بلوچستان پسما ندہ ہے تو وہ کھلے دل کا مظاہرہ کر تے ہوئے چےئر مین سینیٹ بلوچستان سے منتخب کریں جبکہ ڈپٹی چےئر مین سینیٹ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ہی کریں گے ،ایک سوا ل کے جواب میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر ممنون حسین سے نا راض نہیں وہ وفاق کی علامت اور ہمارے لئے محترم ہیں مسئلہ اتنا ہے کہ سینیٹ انتخابات اہم تھے جس میں ہم سب مصروف تھے اور انکا استقبال نہیں کر سکے ہم انکے ساتھ سبی میلے میں بھی جائیں گے اور رخصت کر نے بھی جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ووٹ مسترد ہونا انسانی غلطی یا پشتونخواء میپ پر کسی کے غصے کا اظہار ہوسکتا ہے، اللہ کے کرم سے اچھے ما حول میں بلوچستان کی روایت کے مطابق پر امن سینیٹ انتخابات مکمل ہوئے جو کے اطیمان بخش بات ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…