جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

صرف 7ووٹوں سے تین سینیٹرز کا انتخاب، اہم سیاسی جماعت نے کمال کردکھایا،اس دلچسپ انتخاب میں کون کون منتخب ہوا؟ نام سامنے آگئے

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد اور فاٹا کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ آزاد اور فاٹا کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی،اسلام آباد کی ٹیکنو کریٹ کی نشست پرمسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ مشاہد حسین سید223اورجنرل نشست پراسد جونیجو214ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں

جبکہ فاٹا سے شمیم آفریدی، مرزا محمد آفریدی ،ہلال الرحمن اور ہدایت اللہ نے 7،7 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔ہفتہ کو سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ۔چار بجے پولنگ کے اختتام کے بعد ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ کے انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 300 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشاہد حسین سید نے 223 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے 13 ووٹ مسترد ہوئے ،ان کے مدمقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے راجہ شکیل عباسی صرف 64 ووٹ حاصل کر سکے۔ جنرل نشست پر مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسد جونیجو نے 214 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے 9 ووٹ مسترد ہوئے ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے راجہ عمران اشرف صرف 45 اور پی ٹی آئی کی امیدوار کنول شوزب 32 ووٹ حاصل کر سکیں۔ فاٹا کی چار نشستوں کیلئے شمیم آفریدی، مرزا محمد آفریدی، ہدایت اللہ اور ہلال الرحمن نے سات ،سات ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ فاٹا کے 11 میں سے سات ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…