اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

نواز لیگ سے علیحدگی ،عمران کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد ،وزراء سمیت 5ایم این اے اور درجنوں اراکین صوبائی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت،حیرت انگیز صورتحال،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بہت جلد وزراء سمیت مزید اراکین قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے،سینٹرل پنجاب سے4سے 5ایم این اے اور درجنوں اراکین پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں جو نواز لیگ سے علیحدگی اور عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کریں گے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نا اہل لیگ جا رہی ہے ان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں

اور دیواریں گر رہی ہیں جس کے بعد ملک بھر بالخصوص پنجاب کا سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا اور عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع ہو جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے دور حکومت میں گزشتہ5برسوں کی لوٹ مار ، غبن اور سامنے آنے والے سکینڈل کسی سے پوشیدہ نہیں اور تھوڑی سی عزت نفس اور ملک و قوم کی تڑپ رکھنے والا شخص اس جماعت کے ساتھ مزید نہیں چل سکے گا ،عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر نابیناؤں کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں والے حکمرانوں کی مسلسل بے حسی افسوسناک ہے جو معذور افراد کو قانون میں دیے گئے کوٹے کے مطابق نوکریاں دینے کو تیار نہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نابینا افراد کے مطالبات کی مکمل حمائیت کرتی ہے اور ان کے جلد حل کا مطالبہ کرتی ہے ،عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی ۔دریں اثناء عبدالعلیم خان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لاہور سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور مرکزی رہنماؤں کے اجلا س میں شرکت کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بالخصوص لاہور کے پی ٹی آئی کے مجوزہ جلسہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ،عبدالعلیم خان نے عمران خان کو سینٹ الیکشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…