جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت پر چوہدری نثار کا حیرت انگیز ردعمل،عمران خان پرانے دوست ہیں اور ۔۔۔! ذومعنی جواب دے دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن)چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بھی میاں نواز شریف سے منسوب غلط خبریں چلائی گئی تھیں ، عمران خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی آفر بارے پوچھا کہ آپ کا دوست تو کرکٹر ہے اور اس نے آپ کو پیشکش بھی کی ہے تو انہوں نے کہا کہ عمران خان پرانے دوست ہیں ٗمیں بھی کرکٹر رہا ہوں آج کل نہ وہ اور نہ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم دونوں اکٹھے کرکٹ کھیلتے تھے۔

صحافی نے سوال کیا کہ چوہدری صاحب لوگ کچھ سننا چاہتے ہیں جس پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ تو اور بھی بہت کچھ سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔ جب مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں سیاسی سوالوں پر جواب نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں بعض دفعہ میرے بارے میں غلط خبریں دی جاتی ہیں ٗ میڈیا غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بھی میاں نواز شریف سے منسوب غلط خبریں چلائی گئی تھیں ۔سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن)چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے آیاہوں ٗیہ پارٹی امور پر بات کرنیکاموقع نہیں۔ ہفتہ کو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر مشاہد حسین سید نے سابق وزیر داخلہ کا پر جوش استقبال کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں شرکت کیلئے دعوت سب ارکان کو دی جاتی ہے ٗمیں نواز شریف صاحب کے دور میں بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہیں جاتاتھا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کیاجلاس میں شرکت نہ کرنے کی اور وجوہات ہیں۔ایک صحافی نے چودھری نثار سے سوال کیا کہ اب شہباز شریف پارٹی صدربن گئے اب آپ فرنٹ فٹ پر آئیں گے؟جواب میں چودھری نثار کا کہنا تھاکہ میں کوئی کرکٹ تو نہیں کھیل رہاکہ فرنٹ فٹ یا بیک فٹ پر جاؤں ۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا مجھے تو کوئی ذاتی علم نہیں، ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے سیاستدان صرف باتیں کرتے ہیں روک تھام کے لئے عملی کام نہیں کررہے اگر ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے تو اداروں کا کام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…