اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

’’ووٹ ضائع نہ کرنا‘‘،سینٹ الیکشن کے وقت اراکین اسمبلی کی ووٹ کاسٹ کرنیکی بار بار پریکٹس،حیرت انگیز صورتحال

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)یکم مارچ کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت کے 13ووٹ ضائع ہونے کے باعث گزشتہ روز ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں گروپ لیڈرز اراکین اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے کی بار بار پریکٹس کراتے رہے ۔

صوبائی وزراء اپنے اپنے گروپ میں شامل اراکین خصوصاً پہلی مرتبہ سینیٹ انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے والوں کو ووٹ ضائع ہونے کی وجہ بننے والی غلطیوں بارے پیشگی آگاہ کرتے ہوئے انہیں بار بار پریکٹس کراتے رہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود ووٹ ڈالنے کے لئے پنجاب اسمبلی آئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف تقریباً دس منٹ تک پنجاب اسمبلی میں موجود رہے اور ووٹ ڈالنے کے فوری بعد واپس روانہ ہو گئے ۔شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بروقت انعقاد سے طوطا فال نکالنے والوں کو مایوسی ہوئی ہے۔سینیٹ الیکشن کے انعقاد سے جمہوری اداروں کو تقویت ملی ہے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف یکم مارچ کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے بھی اسمبلی آئے تھے۔سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پولنگ کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ رانا ثنا اللہ خان جو سینیٹ انتخابات میں اپنی جماعت کی جانب سے نگران کا کردار بھی ادا کر رہے تھے گروپ لیڈرز سے اراکین اسمبلی کی آمد بارے بھی پوچھتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…