بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیف جسٹس کا بوتلوں میں بند ناقص پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لاہور (آن لائن) سپریم کورٹ نے بوتلوں میں بند ناقص پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے مضر صحت ہونے کی بناء پر اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد کر دی، اجینو موتو اور استعمال شدہ تیل کے خلاف ازخود کیس میں عدالتی معاون مصطفی رمدے کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ناقص

پانی، دودھ اور مرغیوں کے گوشت سے متعلق از خود کیسز کی سماعت کی، ڈی جی فوڈ پنجاب نورالامین مینگل نے جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں 1150 بوتل بنانے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، 1053 کام کر رہی تھیں ،97 کمپنیاں بند ہو چکی ہیں، 135 کمپنیوں کے پانی کے نمونوں کی رپورٹس آنے کا انتظار ہے، 578 کمپنیوں کے رزلٹ ٹھیک آئے ہیں،340 کمپنیاں معیار پر نہیں اترتیں جنہیں بند کر دیا گیا ہے،چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ناقص پانی فروخت کرنے والی کمپنیاں بند کر دیں جائیں، تمام کمپنیوں کے پانی کے معیار کو ہر تین ماہ بعد چیک کیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو ناقص پانی پینے کی اجازت نہیں دے سکتے، دوران سماعت اجینو موتو اور استعمال شدہ تیل کے خلاف ازخود کیس میں عدالتی معاون مصطفی رمدے کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس برہم ہو گئے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدائت کی کہ مصطفی رمدے کو وزیر اعلی ہاوس سے بلوایا جائے وہ وہیں بیٹھے رہتے ہیں، اتنے اہم کیس میں آج تک وہ معاونت کرنے نہیں آئے،عدالت نے مضر صحت ہونے کی بناء پر اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد کر دی،عدالتی حکم پر عدالتی معاون فیصل مسعود نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی، انہوں نے بتایا کا مرغیوں کے

گو شت کے لیے گئے نمونوں میں جراثیم نہیں پائے گئے، مرغیوں سے متعلق جو مسائل آئے ہیں وہ گوشت سے متعلقہ نہیں، مرغیوں کو ذبح کرنے اور پیکنگ کے عمل کے دوران جراثیم پائے گئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ توبڑی خوش آئند بات ہے کہ گوشت میں کوئی خرابی نہیں، صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے تو صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے، عدالت نے ڈبہ بند دودھ اور فارمولہ دودھ فروخت کرنے والی کمپنیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے کیس کی سماعت نو مارچ تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…