اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

فوج اور اداروں کے خلاف بیانات دینے پر سینٹ ٹکٹ کی پیشکش عائشہ گلالئی نے مریم نواز پر سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہوئی اور کرپشن کے پیسوں پر پلی بڑی ہیں، عائشہ گلالئی کی توپوں کا رخ مریم نواز کی جانب ہو گیا، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کو کوریج دینے پر میڈیا سے شکوہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے اپنی توپوں کا رخ مریم نواز کی جانب کر دیا ہے۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے فوج اور اداروں کے خلاف بیانات دینے کے عوض مجھے سینیٹ کے ٹکٹ کی

پیشکش کی تھی اور ن لیگ اس بات کی کیسے تردید کر سکتی ہے جب اس کے جلسوں میں اداروں اور فوج پر تنقید کی جاتی ہے۔ عائشہ گلالئی نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مر یم نواز سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہوئی اور کرپشن کے پیسوں پر پلی بڑی ہیں۔ مجھے تو میڈیا سے بھی شکوہ ہے کہ وہ مریم نواز اور ایسے دیگر لوگوں کو کوریج دیتا ہے لیکن میں جب ملکی مفاد کی بات کرتی ہوں تو مجھے کوریج نہیں دی جاتی ۔ میڈیا کو بھی اپنے کردار پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…