جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

مسلسل محاذ آرائی کا نشانہ ،(ن) کی سیاسی قوت توڑنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ،خواجہ سعد رفیق

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں مسلسل محاذ آرائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،باہمی کشمکش پاکستان کو پیچھے لے جا رہی ہے ،ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو سب کھائی میں جا گریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو گھیرنے اور ہمارے مہربان ہمیں گھیرنے میں لگے ہیں اور باہمی کشمکش پاکستان کو پیچھے لے جا رہی ہے ۔

اگر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو سب کھائی میں جا گریں گے۔انہوں نے کہا کہ شفاف جمہوریت کی منزل سیاسی عمل پر ناروا پابندیوں اور ریموٹ کنٹرول کے استعمال سے نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو سینٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کے لئے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے گئے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی سیاسی قوت توڑنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان جیسے حساس صوبے پر ڈمی وزیر اعلیٰ مسلط کرنا ملک کی کونسی خدمت ہے ؟،مسلم لیگی امیدواروں کو شیر کے نشان سے محروم کرنا کہاں کا انصاف ہے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…