بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا کا تعلیمی نظام چھا گیا، وفاقی بورڈ کا پختونخواکے تعلیمی نصاب سے رہنما ئی لینے ،ہائیر سیکنڈری کلاسز میں پڑھانے کا اعلان

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی ایجوکیشنل ریفارمز نے وفاق سمیت دیگر صوبوں پر برتری حاصل کر لی ۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں الحاق شدہ اداروں سمیت ملک بھر میں خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور کے نصاب کو پڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 27 فروری کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر رشیدہ ذوالفقار علی رضوی کی طرف سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا جبکہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ لیول پر خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بورڈ پشاور کے نصاب کو پڑھایا جائے۔وفاقی تعلیمی بورڈ کی طرف سے جن تعلیمی اداروں کو کے پی کے ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور کا نصاب بڑھانے کی تلقین کی گئی ہے ان میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد سے الحاق شدہ تمام اداروں سمیت ڈائریکٹر جنرل وفاقی نضامت تعلیمات ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ، ڈائریکٹر جنرل سکولز اینڈ کالجز پی اے ایف ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ آف نیول ایجوکیشنل سروسز ، ڈائریکٹر آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز سسٹم سیکرٹریٹ ، جنرل منیجر ایجوکیشن فوجی فاؤنڈیشن ، ڈائریکٹر جنرل او پی ایف ، ممبر کے پی پی ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے ریجنل افسر شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…