پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کہتے ہیں میں کبھی جھوٹ نہیں بولتا، ان کے سینکڑوں جھوٹوں میں سے دس جھوٹوں کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین نے کہاکہ جب بھی شہباز شریف غصہ میں پریس کانفرنس کرتے ہیں اس کا مطلب ہوتا ہے کہ پکڑے گئے ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں میں کبھی جھوٹ نہیں بولتا، ان کے سینکڑوں جھوٹوں میں سے 10 جھوٹوں کی ویڈیو جاری کی ہے ، فیصل سبحان کی من گھڑت کہانی نہیں چائنہ کی کمپنی نے خط لکھا جس میں یہ اعتراف کیا گیاہے ،

چین سے پاکستان کو آئے خط سے فیصل سبحان کا لوگوں کو پتہ چلا ہے، کیپٹل کنسٹرکشن سے متعلق چائنہ کی ایس ای سی پی نے انکشافات کئے، 17 ملین ڈالرز کو16 حصوں میں بانٹ کر ادائیگیاں کی گئی تھیں، خط میں لکھا گیا ہے کہ چائنہ کی ایس ای سی پی نے فیصل سبحان کا انٹرویو کیا، ایس ای سی پی نے فیصل سبحان کا پورا انٹرویو بھی ارسال کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جہانگیر خان ترین نے فواد چوہدری ،عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی اور شوکت بھٹی کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے غصے سے لگ رہا تھاکہ وہ ایک پریشان آدمی ہیں، شہبازشریف کے غصے کا مطلب ہے کہ وہ کسی چیز میں پکڑے گئے ہیں، چینی ادارے نے فیصل سبحان سے انٹرویو لیا تھا ، انہوں نے کہاکہ فیصل سبحان نے پاکستان میں نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہاکہ کہا کہ کیپٹل کنسٹرکشن کمپنی کے چار شیئرز ہولڈر ہیں لیکن ان کی اصل مالک شریف فیملی ہے، شہباز شریف بتائیں چائنیز کمپنی جھوٹ بول رہی یا وہ جھوٹ بول رہے ہیں، اگر فیصل سبحان نہیں تو انٹرویو کیسے ہوگیا، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن کی، شہبازشریف پسند کی کمپنی سے شیئر لیتے ہیں، جہانگیر ترین نے کہاکہ پیرا گون سوسائیٹی میں ندیم ضیاء کرپشن میں ملوث ہے ، احد چیمہ نیب کی حراست میں ہیں اور اس کے ذریعے کرپشن میں ملوث لوگ بھی پکڑے جا سکتے ہیں، بہت بڑا سکینڈل ہے نیب نوٹس لے اور شہباز شریف کو طلب کرے،

حبیب کنسٹریشن کمپنی بھی شریف فیملی کی ہے، عوام کے پیسے کو بے دردی سے کے ساتھ لوٹا جا رہا ہے ، جہانگیر ترین نے کہاکہ نواز شریف اور ان کی دختر کی طرف سے سپریم کورٹ پر حملے افسوس ناک ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ ا ن کے خلاف ایکشن لے اوریہ سیاسی شہید بنے، دو سے تین ہفتے میں نواز شریف کے خلاف فیصلے آنے والے ہیں، تحقیقات کرنا نیب کا کام ہے سپریم کورٹ کا نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ چوہدری سرورسینٹ الیکشن میں کامیاب ہونگے، ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ پنجاب حکومت کا ایک بھی پروجیکٹ شفاف نہیں ہے،

اسحاق ڈار کی طرح چین کی جادیت کمپنی کے اثاثے بھی کئی گنا بڑھے ، شہباز شریف کو فیصل سبحان کو ڈینائی کرنے میں دو سال کیوں لگے، شریف فیملی کی16 آف شور کمپنیاں ہیں ان تمام کمپنیوں کے پیچھے شریف فیملی ہے ، تمام میگا پراجیکٹس ان کے ذریعے ہو رہے ہیں، پنجاب حکومت کا ایک بھی پراجیکٹ شفاف نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کو گھسیٹنے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے متعلق جھوٹ بولے گئے ، شہباز شریف نے آج کی پریس کانفرنس میں 10جھوٹ بولے ہیں، چین کی ریگولیٹری کمیشن نے ایس ای سی پی کو خط لکھا ،فواد چوہدری نے کہاکہ سعد رفیق بھاگنا چاہتے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو بھگایا تھا، شہبازشریف بتادیں ایس ای سی پی کا لیٹر جعلی ہے یا نہیں، یہ لوگ پنجاب کے تمام ٹھیکوں کو خفیہ رکھتے ہیں، پاور پلانٹس کی تحقیقات ہوں تواس کے پیچھے بھی مافیانکلے گا،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بنی گالہ سے متعلق عمران خان کی دستاویزات اصلی ہیں، یہ کہنا کہ 2003 میں کمپیوٹر نہیں تھا فضول بات ہے،وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہاکہ شہبازشریف چین کی کمپنی کے لکھے گئے خط کو جھوٹا ثابت کرکے دکھائیں، ملتان سمیت تمام میٹرومیں کرپشن کے پلندے نکلیں گے ،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف بھی جلد کٹہرے میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…