احد چیمہ کو چھڑوانے کیلئے مولانا طارق جمیل کی خدمات لینے کا انکشاف پاکستان کے بڑے مذہبی سکالر ملاقات کیلئے کس وزیر کے گھر پہنچ گئے ایسا تہلکہ خیز انکشاف کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی حیرت سے پھٹی رہ جائینگی

1  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نیب سے رعایت دلوانے کیلئے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی خدمات حاصل کئے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ندیم ضیا کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پیراگون سوسائٹی کا چیف ایگزیکٹو

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا دایاں ہاتھ ہے اور اس سوسائٹی میں ایک وزیر نہیں ہے بلکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بھی حصہ ہے۔میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ پنجاب کے کئی بیوروکریٹس ، پنجاب پولیس کے افسران کا بھی اس سوسائٹی میں حصہ موجود ہے۔ رانا عظیم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ڈیفنس میں ایک کنٹریکٹر سے تحفے میں گھر لیا ہے جہاں وہ رہتے ہیں جبکہ ان کا 40کنال کا گھر بن رہا ہے اس کی ادائیگی کہاں سے ہو رہی ہے ؟رانا عظیم نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں پنجاب کے اندر گرفتاریاں ہونے والی ہیں، گرفتار ہونے والے افراد میں سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایل ڈی اے بھی شامل ہیں کیونکہ ان سب کا اس کرپشن میں حصہ ہے جو یہ لوگ وصول کرتے ہیں۔ شہباز شریف سب سے اوپر بیٹھے اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں ۔رانا عظیم نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ چند روز قبل وفاقی وزیر نے ایک مذہبی سکالر کو اپنے گھر بلایا اور انہیں کہا کہ وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس موجود سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نیب سے رعایت لے کر دیں جبکہ اس سے قبل بھی کافی مرتبہ ان سے رعایت دلوانے کیلئے کہا گیا تھا۔ رانا عظیم نے مذہبی سکالر کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ اس مذہبی سکالر کا نام مولانا طارق جمیل ہے جس کی خدمات احد چیمہ کو رعایت دلوانے کیلئے حاصل کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…