پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے بنی گالہ گھر کا این اوسی جعلی قرار

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)عمران خان کے بنی گالہ گھر کا این اوسی جعلی قرار،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ اراضی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کے بنی گالہ گھر کے نقشے، این او سی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے،عدالت کو فراہم کردہدستاویز پر تحریر بھی یونین کونسل کی نہیں ہے۔یوسی حکام کے مطابق 2003میں یونین کونسل کے دفتر میں کمپیوٹر کی سہولت بھی موجود نہیں تھی ،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے اس سے متعلق تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔دریں اثناپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرار داد کی مذمت کرتے ہیں، سارا پاکستان نیب اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے،(ن)لیگ ایسا قانون لے آئے جو شریف خاندان کو چوری کی اجازت دے، نیب نے مغل اعظم کو بلا کر توہین کر دی ہے، عوام کے 300ارب چوری کرنے والے کو تاحیات پارٹی قائدبنادیا گیا ہے، ایسا دنیا کی کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا، (ن)لیگ کی حکومت ملک کے تمام ادارے تباہ کر دے گی، جب تک ملکی ادارے مضبوط نہ ہوں ملک ترقی نہیں کرتا۔بدھ کو عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے نیب کے خلاف قرار داد پاس کی، حکمران مافیاپن کا ثبوت دے رہے ہیں، کیا نیب نے مغل اعظم کو بلا کر جرم کردیا؟نیب کے خلاف قرار داد کی مذمت کرتے ہیں،9سال میں شہباز شریف نے 9ہزار ارب روپے خرچ کر دیئے، پورا پاکستان نیب اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف نے احد چیمہ کو فرنٹ مین بنایا ہوا تھا، پاکستانی قوم کا300ارب روپیہ چوری ہوا ہے جس کا جوابدہ ہیں شریف خاندان، ادارے مضبوط ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،

فیصل سبخان کا چین کی ایس ای سی پی نے نام دیا ہے، مسلم لیگ (ن)’’شریف مافیا‘‘ بن چکا ہے، ایسی حرکتیں مافیا کرتا ہے سیاستدان نہیں، میگاپراجیکٹس پر کک بیکس لینے کیلئے پیسہ لگایا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت شہباز شریف سے جواب لے گی، نواز شریف کی پارٹی میں بھیڑ بکریاں ہیں یا کچھ اور؟شریف مافیا نیب اور سپریم کورٹ کے پیچھے پڑا ہوا ہے، ایک اور شریف خاندان کا فرنٹ مین ندیم ضیا کو بھی باہر بھجوا دیا گیا، شہباز شریف نے ذاتی تشہیر کیلئے سرکاری 40ارب خرچ کئے، چوہدری نثار نے دلیری دکھائی اور کہا کہ ان کی بیٹی کو نہیں مانتا، جمہوری پارٹی میں کسی کو تاحیات قائد نہیں بنایا جاتا،(ن)لیگ بتائے ان کے پاس اچھے برے کی کوئی تمیز ہے؟جب یہ عدلیہ یوسف رضا گیلانی کو نکال رہی تھی تو شریف خاندان تعریفیں کررہا تھا، شہباز شریف کے خلاف ثبوتوں کی لاشیں لگی ہوئی ہیں،(ن) لیگ ملک کے تمام ادارے تباہ کر دے گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…