اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

آف شور کمپنیاں،اہم سیاسی رہنما نیب کے سامنے پیش،ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی) مسلم لیگ (ق)کے رہنما مونس الہی پاناما کیس کے سلسلے میں تفتیش کے لیے نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے بدھ کو مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کو پاناما لیکس میں 2 آف شور کمپنیاں سامنے آنے پر تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔مونس الہی لاہور میں نیب کے دفتر پہنچے جہاں قومی احتساب بیورو کے حکام نے ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے مونس الہی سے کچھ دستاویزات بھی طلب کی ہیں جب کہ انہیں سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔مسلم لیگ (ق)کے رہنما ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد نیب کے دفتر سے روانہ ہوگئے۔دوسری جانب نیب لاہور نے آف شور کمپنی کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو بھی یکم مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبدالعلیم خان ذاتی حیثیت سے پیش ہوں۔نیب نے اس سے قبل بھی عبدالعلیم خان کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے اپنے وکیل اور فنانس سے متعلقہ لوگوں کو نیب بھجوادیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…