اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں کپتان کی پیش قدمی زبردست انداز میں جاری ہے۔گوجرانوالہ سے نون لیگ کے موجودہ رکن قومی اسمبلی نے کرپٹ شریفوں سے ناطہ توڑ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بنی گالہ اسلام آباد میں میاں طارق محمود کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، عبدالعلیم خان، اور شہریار آفریدی سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔میاں طارق محمود نے ملاقات میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
نون لیگ ہی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں مظہر نے بھی کرپٹ خاندان سے دامن چھڑوا لیااورکپتان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔ نون لیگ کے اراکین اسمبلی کا 16 مارچ کو گوجرانوالہ میں عمران خان کو فقیدالمثال استقبالیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ میاں طارق محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔عوام کرپٹ ٹولے اور جماعت سے بیزاری کا اظہار کررہی ہے۔مستقبل عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے۔شریفوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرکے عمران خان نے آئندہ نسلوں کی خدمت کی ہے۔آئندہ انتخابات میں گوجرانوالہ سے کرپٹ خاندان کی پناہ گاہیں ختم کریں گے۔چیئرمین عمران خان نے میاں طارق اور میاں مظہر کا ساتھیوں سمیت پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام تبدیلی کا فیصلہ کرچکے ہیں۔کچھ ہی روز میں پنجاب کا دورہ کروں گا۔پنجاب کے عوام کیساتھ کھڑا ہو کر اداروں کی تضحیک کرنے والوں کو جواب دیں گے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف سپریم قائد منتخب ہو گئے ہے جو ان کی بچپن کی خواہش پوری ہو گئی ہے نواز شریف کو سپریم لیڈر چننا کوئی جمہوریت نہیں ،صدام حسین ، معمر قذافی ، سپریم قائد تھے ، نواز شریف آئین میں 15ویں ترمیم لانا چاہتے تھے تا کہ وہ امیر المومنین بن سکیں، عدالتوں کے فیصلے پسند آئیں یا نہ آئیں فیصلے ماننے پڑیں گے ،
آج کہا گیا کہ عدالتی فیصلے نہیں مانتے یہ ان کی بیگم صاحبہ کا حکم نہیں جو کہ نا مانا جائے ، مسلم لیگ (ن) کے لوگوں نے اپنے فیصلے کرنے شروع کر دئیے ہے مسلم لیگ (ن) سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی اب لائنیں لگنے والی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فواد چوہدر ی نے کہا کہ فیصل آباد سے (ن) لیگ کے ایم پی اے پی پی 62رضا نصراللہ گھمن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ رہے ہیں ،
چار مارچ سے عمران خان کراچی سے ملک گیر دوروں کا آغاز کریں گے ۔ عمران خان اس بار کراچی سے بھی الیکشن لڑیں گے ، آٹھ مارچ سے لاہور سے پی ٹی آئی اپنی ممبر شپ مہم کا آغاز کیا جائے گا ، حکومت کی لا ش پڑی ہے تدفین 94روز میں ہو جائیں گی ۔8مارچ کو الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کی لسٹیں آوایزں کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی عدت پوری کر رہی ہے اگر سارے آپ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تو آپ حکومت میں کیا کر رہے ہے ، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اقتدار کے دروازے پر کھڑی ہے ، پی ٹی آئی کے پرانے اور نئے کارکنوں سے عمران خان براہ راست ملاقاتیں کریں گے ،
پی ٹی آئی سب کو ساتھ لیکر چلیں گی ، پی ٹی آئی نے فیصل سبحان کیس کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے ، ایک کاغذ کمپنی بنا کر پیسے بنائے گئے ، ملک بھر میں پی ٹی آئی کے میڈیا سیٹ اپ کو بہتر کر رہے ہیں ، انشاء اللہ عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہونگے سوائے پی ٹی آئی کسی اور کے پاس چاروں صوبوں میں امیدوار ہی نہیں ہے ، اتنی بڑی جماعت کا سیکرٹری اطلاعات بننابڑی ذمہ داری ہے ہماری منزل قریب ہے ، پی ٹی آئی نے الیکشن سیل بنا دیا ،2013کے الیکشن کی طرح نہیں ہونے دینگے اب ہمارے پاس تجربہ کار ٹیم ہے ، اس بار جو ہنڈیا ا چڑھائی ہے اس میں سارے مصالے پورے ہے ،نواز شریف اب اقتدار میں اپنے بچوں کو لانا چاہتے ہے ۔
عمران خان نے ایک نیاسیاسی کلچر متعارف کروایا ہے (ن) لیگ صر ف وسطی اور شمالی پنجاب تک محدود ہے ، پیپلز پارٹی صرف اندورن سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، (ن) لیگ جنرل ضیاء کی نرسری میں پروان چڑھی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق جیسے لوگ کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے ماضی میں بھی بیورکریسی کے اعلیٰ افسران کو گرفتار کیا گیا لیکن کبھی ہڑتال نہیں ہوئی ، احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہبازشریف کی جان ہے ، وفاق سے پنجاب کو دس سالوں میں نوے ہزار ارب دئیے گئے سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور نون لیگ میں ون آن ون مقابلہ ہو گا ، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ،نواز شریف ملک میں بادشاہت چاہتے ہے ،
نواز شریف کا جمہوریت سے دو ر دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے ، عمران خان ساہیوال ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، ننکانہ ، دیگر اضلاع کے بعد لاہور آئیں گے ، عمران خان کے پی کے کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے ۔تقریب سے جمشید اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو نئی ذمہ دار سونپے جانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، فواد چوہدری نے ہمیشہ میڈیا پر پارٹی کا بھرپور مؤقف پیش کیا ،فواد چوہدری دلیر اور بہادر انسان ہے ان کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملی ۔ تقریب سے ایم پی اے شعیب صدیقی ، سابقہ وفاقی وزراء امتیاز صفدر وڑائچ ، نذر گوندل ، فردوس عاشق اعوان ، ابرار الحق ،مسرت جمشید اقبا ل چیمہ ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جس نے کئی دہائیوں سے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے ، اقتدار کی آڑ میں کرپٹ ٹولے نے لوٹ مار مچا رکھی ہے ، نواز شریف نے ملکی سیاست میں کرپشن کی بنیاد رکھی ، تحریک انصاف کی ساری جدو جہد کرپشن کے خاتمے کے لئے ہے، پی ٹی آئی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا دلائے گی ۔