اتوار‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2024 

فیصل آباد سے ن لیگ کے ممبر اسمبلی سمیت متعدد بڑے رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان،اب لائنیں لگنے والی ہے،چونکادینے والے انکشافات

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف سپریم قائد منتخب ہو گئے ہے جو ان کی بچپن کی خواہش پوری ہو گئی ہے نواز شریف کو سپریم لیڈر چننا کوئی جمہوریت نہیں ،صدام حسین ، معمر قذافی ، سپریم قائد تھے ، نواز شریف آئین میں 15ویں ترمیم لانا چاہتے تھے تا کہ وہ امیر المومنین بن سکیں، عدالتوں کے فیصلے پسند آئیں یا نہ آئیں فیصلے ماننے پڑیں گے ،

آج کہا گیا کہ عدالتی فیصلے نہیں مانتے یہ ان کی بیگم صاحبہ کا حکم نہیں جو کہ نا مانا جائے ، مسلم لیگ (ن) کے لوگوں نے اپنے فیصلے کرنے شروع کر دئیے ہے مسلم لیگ (ن) سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی اب لائنیں لگنے والی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فواد چوہدر ی نے کہا کہ فیصل آباد سے (ن) لیگ کے ایم پی اے پی پی 62رضا نصراللہ گھمن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ رہے ہیں ، چار مارچ سے عمران خان کراچی سے ملک گیر دوروں کا آغاز کریں گے ۔ عمران خان اس بار کراچی سے بھی الیکشن لڑیں گے ، آٹھ مارچ سے لاہور سے پی ٹی آئی اپنی ممبر شپ مہم کا آغاز کیا جائے گا ، حکومت کی لا ش پڑی ہے تدفین 94روز میں ہو جائیں گی ۔8مارچ کو الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کی لسٹیں آوایزں کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی عدت پوری کر رہی ہے اگر سارے آپ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تو آپ حکومت میں کیا کر رہے ہے ، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اقتدار کے دروازے پر کھڑی ہے ، پی ٹی آئی کے پرانے اور نئے کارکنوں سے عمران خان براہ راست ملاقاتیں کریں گے ،پی ٹی آئی سب کو ساتھ لیکر چلیں گی ، پی ٹی آئی نے فیصل سبحان کیس کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے ،

ایک کاغذ کمپنی بنا کر پیسے بنائے گئے ، ملک بھر میں پی ٹی آئی کے میڈیا سیٹ اپ کو بہتر کر رہے ہیں ، انشاء اللہ عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہونگے سوائے پی ٹی آئی کسی اور کے پاس چاروں صوبوں میں امیدوار ہی نہیں ہے ، اتنی بڑی جماعت کا سیکرٹری اطلاعات بننابڑی ذمہ داری ہے ہماری منزل قریب ہے ، پی ٹی آئی نے الیکشن سیل بنا دیا ،2013کے الیکشن کی طرح نہیں ہونے دینگے اب ہمارے پاس تجربہ کار ٹیم ہے ، اس بار جو ہنڈیا ا چڑھائی ہے اس میں سارے مصالے پورے ہے ،نواز شریف اب اقتدار میں اپنے بچوں کو لانا چاہتے ہے ۔

عمران خان نے ایک نیاسیاسی کلچر متعارف کروایا ہے (ن) لیگ صر ف وسطی اور شمالی پنجاب تک محدود ہے ، پیپلز پارٹی صرف اندورن سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، (ن) لیگ جنرل ضیاء کی نرسری میں پروان چڑھی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق جیسے لوگ کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے ماضی میں بھی بیورکریسی کے اعلیٰ افسران کو گرفتار کیا گیا لیکن کبھی ہڑتال نہیں ہوئی ، احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہبازشریف کی جان ہے ، وفاق سے پنجاب کو دس سالوں میں نوے ہزار ارب دئیے گئے سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور نون لیگ میں ون آن ون مقابلہ ہو گا ، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ،نواز شریف ملک میں بادشاہت چاہتے ہے ، نواز شریف کا جمہوریت سے دو ر دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے ، عمران خان ساہیوال ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، ننکانہ ، دیگر اضلاع کے بعد لاہور آئیں گے ، عمران خان کے پی کے کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے ۔تقریب سے جمشید اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو نئی ذمہ دار سونپے جانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ،

فواد چوہدری نے ہمیشہ میڈیا پر پارٹی کا بھرپور مؤقف پیش کیا ،فواد چوہدری دلیر اور بہادر انسان ہے ان کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملی ۔ تقریب سے ایم پی اے شعیب صدیقی ، سابقہ وفاقی وزراء امتیاز صفدر وڑائچ ، نذر گوندل ، فردوس عاشق اعوان ، ابرار الحق ،مسرت جمشید اقبا ل چیمہ ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جس نے کئی دہائیوں سے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے ، اقتدار کی آڑ میں کرپٹ ٹولے نے لوٹ مار مچا رکھی ہے ، نواز شریف نے ملکی سیاست میں کرپشن کی بنیاد رکھی ، تحریک انصاف کی ساری جدو جہد کرپشن کے خاتمے کے لئے ہے، پی ٹی آئی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا دلائے گی ۔

موضوعات:



کالم



وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا


وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…