اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران کی بشریٰ بی بی سے شادی نہیں ہوئی، ن لیگ کے صوبائی وزیر عطا مانیکا نے شادی نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صوبائی وزیر عطا مانیکا نے تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی سے عمران خان کی شادی نہیں ہوئی ۔ ایک بیان میں عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ مانیکا خاندان
سے بشریٰ بی بی کا اب کوئی تعلق نہیں رہا، بشریٰ بی بی سے مانیکا خاندان نے لا تعلقی اختیار کر لی، عطا مانیکا نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے بچوں اور سابق خاوند کو میڈیا پر نہیں آنا چاہئے تھا۔ اس معاملے کو کسی صورت میڈیا پر نہیں آنا چاہئے تھا ۔ واضح رہے کہ عطا مانیکا بشریٰ بی بی کے سمدھی ہیں۔