اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کتاب مکمل ہو چکی ہے اور وہ انگریزی زبان میں ہے جس کا اردو ترجمہ بھی کر لیا گیا ہے جو کہ پاکستان میں نہیں ہوا بلکہ بیرون ملک نہایت خفیہ طریقے سے اس کتاب کو حتمی شکل دی گئی ہے، ریحام خان کی جانب سے یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پا ایک صارف
سالار سلطان زئی نے ان سے سوال پوچھا کہ کہ محترمہ @RehamKhan1 کیا یہ سچ ہے کہ آپکی مبینہ کتاب عطاءالحق قاسمی نے لکھی ہے؟ اور یہ کہ اس میں شامل کچھ مواد کی وجہ سے آپکے بیٹے نے ترک تعلق کی دھمکی دی تھی؟جس پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹر صارف سالار سلطان زئی کو جواب دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میری کتاب صرف میں نے لکھی ہے، میرے بیٹے کے علاوہ میں کسی پر ٹرسٹ نہیں کرتی، ریحام خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کتاب کی ایڈیٹنگ ان کے بیٹے ساحر نے کی ہے اوراس کتاب کے حوالے سے نہ تو میرے اور میرے بیٹے کے علاوہ کسی اور نے مدد کی اور نہ ہی اس کتاب میں کسی نے کچھ لکھا ہے ۔ ریحام خان کی جانب سے ایک اور ٹویٹر پیغام میں سالار سلطان زئی کو بتایاگیا ہے کہ انہوں نے یہ کتاب انگریزی زبان میں لکھی ہے جس کا اردو زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔ اور یہ ترجمہ بھی پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک ہوا ہے اور اس میں کوئی صحافی شامل نہیں۔واضح رہے کہ ریحام خان پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک جا چکی ہیں جس کی وجہ انہوں نے ملنے والی دھمکیاں بتائی ہیں۔ ریحام خان اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کتاب لکھنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتی رہی ہیں جبکہ اب ان کی اپنی زبانی کتاب مکمل ہونے کی خبر نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔