حکمران درندے اور قاتل ہے قوم نے انکو گر یبانوں پر ہاتھ ڈالنا ہے ‘نوازشر یف فرمائشی ڈرؤن حملے کروالیں ،ڈاکٹرطاہرالقادری کی پریس کانفرنس ،بڑا اعلان کردیا

28  جنوری‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات کا اعتراف اور حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے کے آخری وقت میں پیدا ہونیوالے مسائل کی وجہ سے تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی سے احتجاجی تحر یک کو ’’نظر ‘‘لگ گئی ہے ‘

نوازشر یف میری نقل نہیں عقل اتر یں ‘موجودہ حکمرانوں کا مارچ سے پہلے اقتدار کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں ‘ہم نے فی الحال عدالتی اور سیاسی حکمت عملی پر فوکس کر نے کا فیصلہ کیا ہے ‘احتجاج میں بغیر کسی مقصد کے اپنی طاقت کا ضیاع نہیں کر یں گے ‘نوازشر یف اور شہبا زشر یف اور انکے حواریوں کو جانا ٹھہر چکا ہے اس لیے انکی چیخیں نکل رہی ہیں ‘حکمران درندے اور قاتل ہے قوم نے انکو گر یبانوں پر ہاتھ ڈالنا ہے ‘نوازشر یف فرمائشی ڈرؤن حملے کروالیں ‘سر حدوں پر فر مائشی چھیڑ خوانی کروالیں آپ کی تمام فر مائشیں ناکام ہوں گی‘چیف جسٹس آف پاکستان سانحہ منہاج القران پر بھی ازخود نوٹس لیں‘ نوازشر یف اور شہبا زشریف سمیت دیگر کو عدالت میں طلب اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بھی سپر یم کورٹ جے آئی ٹی بنائے ۔ اتوار کے روز لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد پر یس کانفر نس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کر اچی کی طر ح لاہور میں بھی بہت سے راؤ انوار موجود ہے اور میں دعویٰ سے کہتاہوں کہ نوازشر یف اور شہبا زشر یف بے گھر ہو رہے ہیں اس لیے وہ سڑکوں اور جلسوں میں نکل کر چیخیں نکال رہی ہیں (ن) لیگ اور نوازشر یف ہمارے مال روڈ کے جلسے کی خالی کرسیوں کو بہت ذکر کرتے ہیں اصل میں ان حکمرانوں کو ان کر سیوں سے بھی خوفزدہ نظر آتا ہے کیونکہ 14افراد کے قاتل حکمرانوں کو عوام دھکے دیکر نکال دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماں نے آج تک کوئی ایسا بچہ پیدا نہیں کیا جو ہمارے حوصلے کو پست نہیں کر سکتا

(ن) لیگ کی کر پٹ اور نااہل حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اس لیے پوری قوم سپر یم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جس طر ح سپر یم کورٹ نے زنیب اور عاصمہ قتل کیس پر ازخود نوٹس لیا ہے ایسے ہی سانحہ منہاج القر آن پر بھی ازخود نوٹس لیں اور نوازشر یف اور شہبا زشریف سمیت دیگر کو عدالت میں طلب کیا جائے اور سپر یم کورٹ فوری سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بھی جے آئی ٹی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک آتاجاتا رہتا ہوں اس لیے میر اباہر آنا جانا رہتا ہے اس لیے میں آج کل کسی بھی وقت بیرون ملک جا سکتا ہوں اور پھر واپس بھی آؤں گا اور سانحہ منہاج القر آن کے ذمہ داروں کو نشانہ عبر ت بنا کر دم لوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف پاکستان کی سالمیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور چےئر مین سینٹ بھی اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ پار لیمنٹ اور حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے نوازشر یف اب یہ کہتے ہیں کہ ان کے جانے کے بعد ڈرؤن حملے شروع ہوئے ہیں کیا یہ ڈرؤن حملے نوازشر یف کی فر مائش پر اور انکو دوبار اقتدار میں لانے کی کوشش ہیں مگر میں دعویٰ سے کہتاہوں کہ حکمرانوں کے تمام منصوبے اورہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور میں مارچ سے پہلے (ن) لیگی حکومت کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کو غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کر تے ہوئے احتجاج کا حق محفوظ کر لیا ہے اور جب بھی احتجاج کی ضرورت ہوگی ہم اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد احتجاج کااعلان کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی تحر یک کو ’’نظر ‘‘لگ گئی ہے ‘ نوازشر یف میری نقل نہیں عقل اتر یں ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں کا خوف درست ہے ، وہ جانیوالے ہیں، حکمرانوں کوخالی کرسیاں بھی کام کرتے دکھائی دیتی ہیں، ن لیگ کاجڑانوالہ کاجلسہ ناکام ہوگیااور (ن) لیگ کی جڑوں میں بیٹھ گیا ہے ‘نوازشریف کوخواب میں بھی طاہرالقادری نظرآتے ہیں تاہم احتجاج کی حکمت عملی کوبیوقت کی راگنی نہیں بناناچاہتے،احتجاج کے حق کومحفوظ کرلیا کراچی کی طرح لاہورمیں بھی بیشمارراوانوارہیں ،لاہورکے راو انواروں کیخلاف نوٹس لیا جائے، ماڈل ٹاون میں 14بے گناہ شہریوں کو قتل کیاگیا، یکطرفہ گولیاں چلائی گئیں اور منصوبے کے تحت لاشیں گرائی گئیں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ لاہورکے راوانوارکیخلاف ایکشن لے کیونکہ ریاست کوشہریوں کے قتل وعام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک میں جب انتظامیہ اورپارلیمنٹ فیل ہوجائے توعدلیہ کواپناکرداراداکرناہوگا،شہداکے لواحقین کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سوچناہوگاکہ ادارے کیوں نہیں کام کررہے ہیں ،طاقتورہرروز اداروں کوللکاررہاہے،مال روڈ کی خالی کرسیوں کاہرروزتذکرہ ہورہاہے،حکمران خالی کرسیوں سے خوفزدہ ہیں، احتجاج ناکام ہواتوچیختے کیوں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…