پاکستان کی فوج میری فوج ہے ٗکوئی وجہ نہیں بنتی کہ میں اپنی بہادر فوج پر تنقید کروں، بلاول بھٹو زر داری

27  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج میری فوج ہے ٗکوئی وجہ نہیں بنتی کہ میں اپنی بہادر فوج پر تنقید کروں، پاکستان بھارت کے معاملات میں نہیں ٗ بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے معاملات میں ٹانگ اڑاتا ہے ٗ لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے الیکشن پر الیکشن جیتنا کامیابی نہیں ٗڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق ٹوئٹ میں اعداد و شمار غلط تھے۔

شہباز شریف اور عمران خان اپنے انداز میں سیاست کرتے ہیں مگر میں اپنی والدہ کی سیاست کو آگے بڑھائونگا۔ڈیوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کرارا جواب دیتے ہوئے سرحد پار مودی جی کی مقبولیت پسند سیاست پر کھل کر تنقید کی۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے الیکشن پر الیکشن جیتنا کامیابی نہیں، بھارت لاکھ چھپائے سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم دنیا دیکھ رہی ہے۔سرحد پار سیاست کے حوالے سے بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ پاکستان میں یہ تاثر ہے کہ بھارت اپنے سکیولر تصور سے انتہاپسندی کی جانب بڑھ رہا ہے ٗ گجرات فسادات کے بعد مودی جی کی شخصیت کو پاکستان میں متنازع طور پر دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی کی پاکستان آمد پر لوگ پر امید تھے لیکن وہ صرف شادی کی تقریب میں شرکت کرکے چلے گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق ٹوئٹ میں اعداد و شمار غلط تھے، پاکستان کو امریکہ کی جانب سے ملنے والا کوئیلشن فنڈ دہشت گردی سے جنگ میں ان خدمات کے لئے تھا جو پاکستان پہلے ہی لڑ چکا تھا ۔پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف اور عمران خان اپنے انداز میں سیاست کرتے ہیں مگر میں اپنی والدہ کی سیاست کو آگے بڑھائونگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…