اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

’’تم نے جے آئی ٹی کو ’’واڑ‘‘ کر رکھ دیا، قاتل کو بچانا چاہتے ہو‘‘ قصور کی بچیوں کی متشدد پورن ویڈیوز کا معاملہ، ڈاکٹر شاہد مسعود اور رانا ثنا لائیو پروگرام میں لڑ پڑے، سنگین الزامات کا تبادلہ

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کے قصور کی زینب اور دیگر بچیوں کے قاتل عمران سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کے بعد پہلی مرتبہ ڈاکٹر شاہد مسعود اور رانا ثنا ٹی وی پروگرام میں آمنے سامنے آگئے جہاں ان دونوں کے درمیان شدید تکرار ہو ئی۔ رانا ثنا اللہ نے ڈاکٹر شاہد مسعود پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے سستی شہرت کیلئے

یہ سب کر رہے ہیں اور انہوں نے پوری قوم کو گمراہ کرتے ہوئے کیس میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ رانا ثنا نے پروگرام کے دوران ڈاکٹر شاہد مسعود سے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات اوراس کے سرپرست وفاقی وزیر کا نام مانگے جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے انہیں معلومات فراہم کرنے سے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے گھر کے ملازم نہیں ہیں اور یہ معلومات صرف وہ جے آئی ٹی کو دیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میں آپ کو کسی کا نام نہیں دو ں گا مگر بعد میں پتہ چلے کہ آپ کا بھی نام نکل آیا ہے، ویسے اللہ نہ کرے ایسا ہو ، آپ کا نام نہیں ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی اس بات پر رانا ثنا مشتعل ہو گئے اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاد رکھو کہ جو تم نے سالہا سال سے چکر چلایا ہوا ہے ،یہ تمہارا خاتمہ ہوگا، تمہارے جیسا آدمی سستی شہرت کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے‘۔رانا ثنااللہ کی اس بات پر ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا ’رانا صاحب نے میرا انکاؤنٹر کردیا ہے، یہ قاتل کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پروگرام کے دوران ایک جگہ جب رانا ثنا نے ان پر الزامات عائد کئے تو ڈاکٹر شاہد مسعود نے رانا ثنا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں جے آئی ٹی اور عدالت میں مجرم قرار نہ دیں،آپ نے جے آئی ٹی کو ’ واڑ‘ دیا ہے اور آپ اس پر اثر انداز ہورہے ہیں، یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی اٹھاؤں گا ‘۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…