پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

قصور میں بچوں کی فحش فلمیں بنانے کے مکروہ دھندے میں یہ وفاقی وزیر اور اس کا دوست ملوث ہیں، سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود نے حکومت پر قیامت ڈھا دی

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اہم وفاقی وزیر اپنے بیرون ملک مقیم دوست کے ساتھ مل کر بچوں کی فحش فلمیں بنانے کا دھندا کر رہا ہےاہم شخصیت کے پارٹنر دوست نے ہی ملزم عمران کے بارے میں مجھے تفصیلات فراہم کیں، ایک شخصیت کا نام لکھ کر سپریم کورٹ کو دے دیا ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی زینب قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں

سپریم کورٹ طلبی کے بعد میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ طلبی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک اہم وفاقی وزیر اپنے بیرون ملک مقیم دوست کے ساتھ مل کر بچوں کی فحش فلمیں بنانے کا دھندا کر رہا ہے ۔ اہم شخصیت کے پارٹنر دوست نے ہی ملزم عمران کے بارے میں مجھے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک شخصیت کا نام لکھ کر سپریم کورٹ کو دے دیا ہے ، وہ ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت ہے جو اپنے بیرون ملک مقیم دوست کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کم سن بچوں کی فحش فلموں کا مکروہ دھندا کرنے والی شخص وفاق اور پنجاب حکومت کی انتہائی اہم شخصیت ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کرتےہوئے کہا کہ یہ تفصیلات کےمجھے اس اہم شخصیت کے دوست سے ملی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کو زینب کے قاتل کی زندگی سے متعلق خطرات سے آگاہ کر دیا ہے اور اپیل کی ہے کہ قاتل کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر اس کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے جس پر میری درخواست پرسپریم کورٹ نے قاتل عمران کی سکیورٹی بڑھاتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو قاتل عمران کی سکیورٹی کا ذاتی طور پر ذمہ دار قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…