منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخواہ میں 4سالہ عاصمہ زیادتی و قتل کیس میں مجرم پکڑنے کیلئے پولیس نےعلاقے کے مردوں کیساتھ کیا کام شروع کر دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں 4سالہ ننھی عاصمہ کا زیادتی کے بعد قتل، علاقے میں جانچ پڑتال کا عمل مکمل، 60سے زیادہ خاندانوں سے تفتیش، 31مزید مشتبہ افراد کی نشاندہی،200سے زائد افراد بھی پولیس کی تفتیش سے گزرے، خاندانی تعلقات اور دشمنی کے پہلوئوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں محمد سعید ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں 4سالہ ننھی عاصمہ کے اندوہناک قتل کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں محمد سعید کے مطابق عاصمہ قتل کیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے علاقہ میں جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے جبکہ کیس کی تفتیش کرنے والی پولیس ٹیموں نے 60سے زیادہ خاندانوں کی جانچ پڑتال کی۔ پولیس نے 200سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جبکہ مزید 31مشتبہ افراد کی نشاندہی پر ان سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے کیس میں مزید افراد کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حاصل کر لئے جن کا موازنہ واردات میں نامعلوم مجرم کے حاصل ہونے والے ڈی این اے سے کیا جائے گا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کیس میں خاندان تعلقات اور دشمنی کے پہلوئوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور واقعہ میں ملوث مجرم کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لائیں گے۔واضح رہے کہ 4سالہ عاصمہ کو مردان کے علاقے میں زیادتی کے بعد سفاک قاتل نے قتل کر کے اس کی لاش گنے کے کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں احتجاج اور غم و غصے بھی دیکھا گیا ، پولیس نے عاصمہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھیجی تو انکشاف ہوا ہے کہ 4سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے زیادتی چھپانے کی کوشش کی مگر ناظم مردان نے پولیس کی ان

کوششوں کو طشت ازبام کرتے ہوئے پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کے انکشاف سےمتعلق میڈیا کو آگاہ کر دیا ۔ عاصمہ قتل پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ننھی عاصمہ کے والدین کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے مجرموں کو پکڑنے اور قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ عاصمہ کے والدین کیلئے امدادی چیک 5لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…