منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بعض اوقات انسان عمر کے آخری حصے میں ٹریک سے اتر جاتے ہیں،دین کا ٹھیکہ کسی ایک یا چند لوگوں کا نہیں،خواجہ سعد رفیق نے اہم سیاسی شخصیت کوکھری کھری سنادیں

datetime 20  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 31جنوری سے پہلے کوئی استعفیٰ نہیں دے گا کیونکہ اس سے پہلے دیا گیا تو ضمنی انتخابات ہوں گے جس میں مقبولیت کا پول کھل جائے گا،بعض اوقات انسان عمر کے آخری حصے میں ٹریک سے اتر جاتے ہیں،دین کا ٹھیکہ کسی ایک یا چند لوگوں کا نہیں ہم سب غلامان رسولؐ ہیں،مہنگا یا کمرشل میڈیم اور شارٹ ٹرم قرضہ نہیں لیں گے وہ قرضہ لیں گے جس قرضے کو اداکرسکیں اور ریلوے خود کما کر واپس کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کے نئے اپ گریڈ ریک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مشکلات موجود ہیں لیکن ہم نے اپنی آمدن میں اضافہ کیا ہے اورریلوے میں مالی استحکام آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں ، کراچی، حیدر آباد اور میر پور کے درمیان مہران ایکسپریس چلا رہے ہیں ،اسی طرح کوہاٹ اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین کے اجراء کا وعدہ پور ا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ریلوے کے چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹ لگتا تھا لیکن یہ رقم خرچ افسروں کے گھروں پر ہوتی تھی ، چھوٹے ملازمین کیلئے لاہور اور کراچی میں اپارٹمنٹس بنا رہے ہیں اور امید ہے کہ اگلی حکومت بھی ا س وژن کو لے کر آگے بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محنت کر کے ریلوے کو نجکاری سے بچا لیا ہے ، ایک سال میں کما کر ریلوے پر چار ارب روپے خرچ کئے ہیں ،ٹرینوں کی اپ گریڈیشن ریلوے کی اپنی کمائی سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی چین سے بات چیت چل رہی ہیں اورمحتاط انداز میں بات کررہے ہیں ،اگر وہ لانگ ٹرم قرضہ دیں گے تو پھر بات بن جائے گی،مہنگا یا کمرشل میڈیم اور شارٹ ٹرم قرضہ نہیں لیں گے وہ قرضہ لیں گے جس قرضے کو اداکرسکے اور ریلوے خود کما کر واپس کرے۔ تیز گام کا واقعہ پر ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ،میڈیکل بھی مکمل اور نتایج کا انتظار ہے ،مجرم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی ۔انہوں نے بتایا کہ چھ اسٹیشن کے بعد ٹکٹ چیکر پاور پلانٹ میں گیا تو اس وقت بتایاگیا ،خود خاتون نے شکایت درج نہیں کرائی ۔ انہوں نے شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے استعفوں بارے سوال کے جواب میں کہا کہ 31جنوری سے پہلے کوئی استعفیٰ نہیں دے اگر دے گا تو ضمنی انتخابات ہوں گے اور پھر مقبولیت کا پول کھل جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…