جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

2018ء کے عام انتخابات میں احتجاجی عناصرکو ایک بارپھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا‘ شہباز شریف

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں احتجاجی عناصرکو ایک بارپھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، احتجاج اورانتشار کی سیاست ملک وقوم کی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے،،احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہوتا۔ ہفتہ کو وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احتجاج اورانتشار کی

سیاست ملک وقوم کی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے، دھرنوں کی سیاست کرنے والے میری نہیں بلکہ عوام کی ترقی کی مخالفت کر رہے ہیں، یہ عناصرموجودہ دورمیں ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہیں جب کہ دھرنا گروپ نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں عوام کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان

مسلم لیگ (ن)نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، احتجاج کرنے والے عناصر نے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت نہیں کی اس لئے آج شرمسارہیں، اگر احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہوتا جب کہ 2018 کے عام انتخابات میں ان احتجاجی عناصرکوایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…