منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پارک ویو ہاؤسنگ، ریورایج ہاؤسنگ سوسائٹی اور دیگر ہاؤسنگ سکیموں میں کرپشن ،عوام کے اربوں روپے داؤ پر لگ گئے،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب )نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے پارک ویو ہاؤسنگ، ریورایج ہاؤسنگ سوسائٹی اور دیگر ہاؤسنگ سکیموں میں کرپشن پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کے خلاف پارک ویو ولاز، ریورایج ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان روڈ اور دیگر میں کرپشن

کے الزامات پر تحقیقات نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب لاہور کی طرف سے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام ایک خط میں ایل ڈی اے کے پانچ افسروں اور اہلکاروں کو انکوائری کے لئے نوٹس بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ان میں ڈائریکٹر شیخ عبدالقیوم، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اخترزیدی، سابق ڈی جی راجہ عباس، سی ایم پی خواجہ شوکت جمال اور پٹواری اکرم شامل ہیں۔ علیم خان کو 15جنوری کو نیب لاہور کے ٹھوکرنیازبیگ آفس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقات پارک ویو ولاز اور دیگر ہاؤسنگ سکیموں میں کرپشن کے الزامات پر کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب اس حوالے سے عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ، سرکاری ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے،2010 ء میں ایل ڈی اے سے منظور شدہ سوسائٹی خریدی اور پہلے سے منظور شدہ ہاسنگ سوسائٹی کا توسیعی پلان دیا ہے۔ ایل ڈی اے حکومتی دباؤ پر ڈرانے دھمکانے کی پالیسی سے باز رہے ،دباؤ برداشت کریں گے، عمران خان کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ، انتقامی کاروائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، حکمران زور لگا کر دیکھ لیں ،ارادے متزلزل نہیں کر سکتے ۔  قومی احتساب بیورو (نیب )نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے پارک ویو ہاؤسنگ، ریورایج ہاؤسنگ سوسائٹی اور دیگر ہاؤسنگ سکیموں میں کرپشن پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…