کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے 13سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کیس میں پولیس کی جانب سے مقدمہ جھوٹا ہونے کی رپورٹ مسترد کردی ہے ۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں 13سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔متاثرہ لڑکی کے والد نے عدالت میں موقف اختیا کیا کہ مالک مکان نے انجیکشن لگاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے
رقم لے کر کیس کو جھوٹا قرار دیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مالک مکان نے اسے چار ماہ سے گھر میں زبردستی بند کررکھا تھا ۔عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ جھوٹا ہونے کی رپورٹ مسترد کردی جبکہ متاثرہ لڑکی کے بیان سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر فیصلہ سنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2017 میں بہادرآباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا