منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وزارت مذہبی امورکی جانب سے رواں سال کیلئے حج درخواستوں کی وصولی کا اعلان،بینکوں کی تعداد 10سے بڑھا کر 13 کردی گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز15 جنوری سے ہوگا،درخواستوں کی وصولی کے لئے بینکوں کی تعداد 10سے بڑھا کر 13 کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال حج درخواستوں کی وصولی15جنوری سے شروع ہو گی اور خواہشمند حضرات 24 جنوری تک حج درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ درخواستوں کی وصولی کے لئے بینکوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 13بینک درخواستیں وصول کر سکیں

گے۔ حج درخواست کیساتھ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے کہا کہ قرعہ اندازی کے بعد بینکوں میں پاسپورٹ جمع ہوں گے اور صرف کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔ شہری نیشنل بینک،یونائیٹڈ بینک،حبیب بینک ،مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک،زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح،میزان بینک، بینک آف پنجاب،حبیب میٹروپولیٹن بینک،عسکری بینک دبئی اسلامک بینک اور فیصل بینک میں درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…