پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف کے بعدوزیراعظم شاہد خاقان بھی نا اہل، سپریم کورٹ نے کیوں چھوڑ دیا، چونکا دینے والے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل ۵کے پروگرام ’’ضیا شاہد کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں و معروف صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کے پانامہ کیس فیصلے پر بیان جس میں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے ردی کی ٹوکری میں ، ماہرین قانون کی رائے کے مطابق وہ نا اہل ہو گئے ہیں۔ پروگرام میں شریک ماہر قانون وجہہہ الدین

کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے فارغ کیا گیا تھا۔ دوسرے کیسز میں بھی جن لوگوں نے ایسا کیا ان کو نوٹسز جاری ہوئے تھے لیکن ایکشن نہیں لیا گیا اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کر دیا گیا۔ افتخار چوہدری کے چور میں عمران خان کو بھی توہین کا نوٹس جاری ہوا تھا۔ اس وقت میں پی ٹی آئی میں تھا۔ ہم لوگوں نے عمران کو مشورہ دیا تھا کہ معذرت کر لینی چاہئے جو انہوں نے کر لی اور معاملہ ٹل گیا۔ ماہر قانون خالد رانجھا کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کے اس بیان سے وہ 62/Fکو توڑنے کے مرتکب ہوگئے ہیں۔ وہ نا اہل ہو سکتے ہیں۔ عدالتیں انہیں اتنا ریلیف شاید اس لئے دے رہی ہیں کہ نواز شریف کے کیس کا کفارہ ہو رہا ہے یا اس کے نکالے جانے ی زکوٰۃ نکل رہی ہے اگر وزیراعظم سپریم کورٹ کو تضحیک کا نشانہ بنائے وہاں تو عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کو خود اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ عدالت پیچھے ہٹ گئی ہے، ڈر گئی ہے ورنہ تو وہ ایک منٹ نہیں لگائی، عدالت خود کو نہیں بلکہ قانون کو بچانے کیلئے یہ نوٹس لیتی ہے۔ ماہر قانون ایس ایم ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ اس وقت شاید سیاسی اہمیت کے معاملات میں ہاتھ ڈالنا نہیں چاہتی اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو لوگ انہیں مزید اس میں گھسیٹنے کیلئے زور لگائیں گے۔ توہین عدالت کا نوٹس لینا کورٹ کا استحقاق ہے لیکن

میرے خیال میں وہ اس وقت ان معاملات میں الجھنا نہیں چاہتے، نواز شریف کے خلاف وہ فیصلہ دے چکے ہیں۔ ان پر عملدرآمد ہو رہا ہے، تمام ادارے اس کو قبول کرتے ہیں اس وقت بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ ایسے نوٹسز سے اجتناب ہی کرے تو بہتر ہے اس وقت توہین کی بارش ہو رہی ہے تمام سیاسی لوگ من مانے بیانات دے رہے ہیں اس طرح کوئی جج فرشتہ نہیں ہے۔ فیصلہ ہو چکا ہے، دلائل دئیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…