بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد،مولانافضل الرحمن نے ن لیگ کو سرپرائز دیدیا

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کوکامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں اکٹھی ہوگء ہیں،حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمن نے بھی اپنا وزن اپوزیشن کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف

تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کااجلاس ہوا۔جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈرمولانا عبدالواسع نے کی۔ اجلاس میں حکومتی اتحدی جماعت جییوآئی(ف) کے ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ جبکہ اے این پی کیاراکین اسمبلی سمیت بی این پی کی نمائندگی نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے وفاقی حکومت بھی متحرک ہوگئی ہے۔ وزیردفاع خرم دستگیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی،جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اورامن وامان سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سے وزیردفاع نے اتوار کو ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرسیفران عبدالقادربلوچ، صوبائی مشیرعبیداللہ بابت اور ناصر یعقوب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کیخلاف اپنی مکمل حمایت کایقین دلایا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…